ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21
  22. 22
  23. 23
  24. 24
  25. 25
  26. 26
  27. 27
  28. 28
  29. 29
  30. 30
  31. 31
  32. 32
  33. 33
  34. 34
  35. 35
  36. 36

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

گِنتی 26 Urdu Bible Revised Version (URD)

دُوسری مَردُم شُماری

1. اور وبا کے بعد خُداوند نے مُوسیٰ اور ہارُون کاہِن کے بیٹے الِیعزر سے کہا کہ۔

2. بنی اِسرائیل کی ساری جماعت میں بِیس برس اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کے جِتنے اِسرائیلی جنگ کرنے کے قابِل ہیں اُن سبھوں کو اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابِق گِنو۔

3. چُنانچہ مُوسیٰ اور الِیعزر کاہِن نے موآب کے مَیدانوں میں جو یَردن کے کنارے کنارے یرِیحُو کے مُقابِل ہیں اُن لوگوں سے کہا۔

4. کہ بِیس برس اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کے آدمِیوں کو وَیسے ہی گِن لو جَیسے خُداوند نے مُوسیٰ اور بنی اِسرائیل کو جب وہ مُلکِ مِصر سے نِکل آئے تھے حُکم کِیا تھا۔

5. رُوبن جو اِسرا ئیل کا پہلوٹھا تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں یعنی حنُوک جِس سے حنُوکِیوں کا خاندان چلا اور فلُّو جِس سے فلُّوِیوں کا خاندان چلا۔

6. اور حصرو ن جِس سے حصرونیوں کا خاندان چلا اور کَرمی جِس سے کَرمِیوں کا خاندان چلا۔

7. یہ بنی رُوبن کے خاندان ہیں اور اِن میں سے جو گِنے گئے وہ تینتالِیس ہزار سات سَو تِیس تھے۔

8. اور فلُّو کا بیٹا الِیاب تھا۔

9. اور الِیاب کے بیٹے نمُوایل اور داتن اور اَبِیرا م تھے ۔ یہ وُہی داتن اور اَبِیرام ہیں جو جماعت کے چُنے ہُوئے تھے اور جب قورَح کے فرِیق نے خُداوند سے جھگڑا کِیا تو یہ بھی اُس فرِیق کے ساتھ مِل کر مُوسیٰ اور ہارُون سے جھگڑے۔

10. اور جب اُن ڈھائی سَو آدمِیوں کے آگ میں بھسم ہو جانے سے وہ فرِیق نابُود ہو گیا اُسی مَوقع پر زمِین نے مُنہ کھول کر قورَح سمیت اُن کو بھی نِگل لِیا تھا اور وہ سب عِبرت کا نِشان ٹھہرے۔

11. لیکن قورَح کے بیٹے نہیں مَرے تھے۔

12. اور شمعُو ن کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی نمُوایل جِس سے نمُوایلِیوں کا خاندان چلا اور یمِین جِس سے یمِینِیوں کا خاندان چلا اور یکِین جِس سے یکِینِیوں کا خاندان چلا۔

13. اور زارَح جِس سے زارحِیوں کا خاندان چلا اور ساؤُ ل جِس سے ساؤُلیوں کا خاندان چلا۔

14. سو بنی شمعُون کے خاندانوں میں سے بائِیس ہزار دو سَو آدمی گِنے گئے۔

15. اور جد کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی صفو ن جِس سے صفونِیوں کا خاندان چلا اور حَجّی جِس سے حَجّیوں کا خاندان چلا اور سُونی جِس سے سُونِیوں کا خاندان چلا۔

16. اور اُزنی جِس سے اُزنِیوں کا خاندان چلا اور عیر ی جِس سے عیرِیوں کا خاندان چلا۔

17. اور اُرود جِس سے اُرودِیوں کا خاندان چلا اور اَریلی جِس سے اَریلِیوں کا خاندان چلا۔

18. بنی جد کے یِہی گھرانے ہیں ۔ جو اِن میں سے گِنے گئے وہ چالِیس ہزار پانچ سَو تھے۔

19. یہُوداہ کے بیٹوں میں سے عیر اور اونان تو مُلکِ کنعا ن ہی میں مَر گئے۔

20. اور یہُودا ہ کے اَور بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی سیلہ جِس سے سیلانِیوں کا خاندان چلا اورفارص جِس سے فارصِیوں کا خاندان چلا اور زارَح جِس سے زارحِیوں کا خاندان چلا۔

21. فار ص کے بیٹے یہ ہیں یعنی حصرو ن جِس سے حصرونِیوں کا خاندان چلا اور حمُول جِس سے حمُولِیو ں کا خاندان چلا۔

22. یہ بنی یہُوداہ کے گھرانے ہیں ۔ اِن میں سے چِھہتّر ہزار پانچ سَو آدمی گِنے گئے۔

23. اور اِشکار کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی تولع جِس سے تولعِیوں کا خاندان چلا اور فُوّہ جِس سے فُوِّیوں کا خاندان چلا۔

24. یسُوب جِس سے یسُوبِیوں کاخاندان چلا ۔ سِمرو ن جِس سے سِمرونِیوں کا خاندان چلا۔

25. یہ بنی اِشکار کے گھرانے ہیں ۔ اِن میں سے جو گِنے گئے وہ چَونسٹھ ہزار تِین سَو تھے۔

26. اور زبُولُون کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی سرد جِس سے سردِیوں کا خاندان چلا ۔ ایلو ن جِس سے ایلونیوں کا خاندان چلا ۔ یَہلی ایل جِس سے یَہلی ایلِیوں کا خاندان چلا۔

27. یہ بنی زبُولُون کے گھرانے ہیں ۔ اِن میں سے ساٹھ ہزار پانچ سَو آدمی گِنے گئے۔

28. اور یُوسف کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی منسّی اور افرائِیم۔

29. اور منسّی کا بیٹا مکِیر تھا جِس سے مکِیرِیوں کا خاندان چلا اور مکِیر سے جِلعاد پَیدا ہُؤا جِس سے جِلعادِیوں کا خاندان چلا۔

30. اور جِلعاد کے بیٹے یہ ہیں یعنی اِیعزر جِس سے اِیعزِریوں کا خاندان چلا اور خلق جِس سے خلقِیوں کا خاندان چلا۔

31. اور اَسری ایل جِس سے اَسری ایلِیوں کا خاندان چلا ۔ اور سِکم جِس سے سِکمِیوں کا خاندان چلا۔

32. اور سمِید ع جِس سے سمِیدعیوں کا خاندان چلا اور حِفر جِس سے حِفریوں کا خاندان چلا۔

33. اور حِفر کے بیٹے صلافحاد کے ہاں کوئی بیٹا نہیں بلکہ بیٹِیاں ہی ہُوئِیں اور صلافحاد کی بیٹِیوں کے نام یہ ہیں ۔ مَحلاہ اور نُوعاہ اور حُجلاہ اور مِلکاہ اور تِرضاہ۔

34. یہ بنی منسّی کے گھرانے ہیں ۔ اِن میں سے جو گِنے گئے وہ باون ہزار سات سَو تھے۔

35. اور افرائِیم کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی سُوتلَح جِس سے سُوتلَحِیوں کا خاندان چلا اور بکر جِس سے بکریوں کا خاندان چلا اور تحن جِس سے تحنیوں کا خاندان چلا۔

36. اورسُوتلَح کا بیٹا عِیرا ن تھا جِس سے عِیرانیوں کا خاندان چلا۔

37. یہ بنی افرائِیم کے گھرانے ہیں ۔ اِن میں سے جو گِنے گئے وہ بتِّیس ہزار پانچ سَو تھے ۔یُوسف کے بیٹوں کے خاندان یِہی ہیں۔

38. اور بنیمِین کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی بلَع جِس سے بلَعِیوں کا خاندان چلا اور اَشبیل جِس سے اَشبیلِیوں کا خاندان چلا اور اَخِیرا م جِس سے اَخِیرامِیوں کا خاندان چلا۔

39. اورسُوفام جِس سے سُوفامِیوں کا خاندان چلا اور حُوفام جِس سے حُوفامِیوں کا خاندان چلا۔

40. بلَع کے دو بیٹے تھے ۔ ایک اَرد جِس سے اَردِیوں کا خاندان چلا ۔ دُوسرا نعما ن جِس سے نعمانِیوں کا خاندان چلا۔

41. یہ بنی بنیمِین کے گھرانے ہیں ۔ اِن میں سے جو گِنے گئے وہ پینتالِیس ہزار چھ سَو تھے۔

42. اور دان کا بیٹا جِس سے اُس کا خاندان چلا سُوحام تھا ۔ اُس سے سُوحامِیوں کا خاندان چلا ۔ دانیوں کا خاندان یِہی تھا۔

43. سُوحامِیوں کے خاندان کے جو آدمی گِنے گئے وہ چَونسٹھ ہزار چار سَو تھے۔

44. اور آشر کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی یِمنہ جِس سے یِمنِیوں کا خاندان چلا اور اِسوی جِس سے اِسوِیوں کا خاندان چلا اور برِیعا ہ جِس سے برِیعاہِیوں کا خاندان چلا۔

45. بنی برِیعاہ یہ ہیں یعنی حبر جِس سے حبریوں کا خاندان چلا اور مَلکی ایل جِس سے مَلکی ایلِیوں کا خاندان چلا۔

46. اور آشر کی بیٹی کا نام سار ہ تھا۔

47. یہ بنی آشرکے گھرانے ہیں اور جو اِن میں سے گِنے گئے وہ ترِپن ہزار چار سَو تھے۔

48. اور نفتا لی کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی یَحصی ایل جِس سے یَحصی ایلِیوں کا خاندان چلا اور جُونی جِس سے جُونیوں کا خاندان چلا۔

49. اور یصر جِس سے یصرِیوں کا خاندان چلا اور سِلیم جِس سے سِلیمِیوں کا خاندان چلا۔

50. یہ بنی نفتالی کے گھرانے ہیں اور جِتنے اِن میں سے گِنے گئے وہ پینتالِیس ہزار چار سَو تھے۔

51. سو بنی اِسرائیل میں سے جِتنے گِنے گئے وہ سب مِلا کر چھ لاکھ ایک ہزار سات سَو تِیس تھے۔

52. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا۔

53. اِن ہی کو اِن کے ناموں کے شُمار کے مُوافِق وہ زمِین مِیراث کے طَور پر بانٹ دی جائے۔

54. جِس قبِیلہ میں زِیادہ آدمی ہوں اُسے زِیادہ حِصّہ مِلے اور جِس میں کم ہوں اُسے کم حِصّہ مِلے ۔ ہر قبِیلہ کی مِیراث اُس کے گِنے ہُوئے آدمِیوں کے شُمار پر موقُوف ہو۔

55. لیکن زمِین قُرعہ سے تقسِیم کی جائے ۔ وہ اپنے آبائی قبِیلوں کے ناموں کے مُطابِق مِیراث پائیں۔

56. اور خواہ زِیادہ آدمِیوں کا قبِیلہ ہو یا تھوڑوں کا قُرعہ سے اُن کی مِیراث تقسِیم کی جائے۔

57. اور جو لاوِیوں میں سے اپنے اپنے خاندان کے مُطابِق گِنے گئے وہ یہ ہیں یعنی جیرسَون سے جیرسَونِیوں کا گھرانا ۔ قہات سے قہاتیوں کا گھرانا ۔ مرار ی سے مراریوں کا گھرانا۔

58. اور یہ بھی لاوِیوں کے گھرانے ہیں یعنی لِبنی کا گھرانا حبرو ن کا گھرانا مَِحلی کا گھرانا اور مُوشی کا گھرانا اور قورح کا گھرانا اور قہات سے عَمرا م پَیدا ہُؤا۔

59. اور عَمرا م کی بیوی کا نام یُوکبِد تھا جو لاو ی کی بیٹی تھی اور مِصر میں لاوی کے ہاں پَیدا ہُوئی۔ اِسی کے ہارُون اور مُوسیٰ اور اُن کی بہن مریم عَمرا م سے پَیدا ہُوئے۔

60. اور ہارُون کے بیٹے یہ تھے ۔ ندب اور اَبِیہُو اور الِیعزر اور اِتمر۔

61. اور ندب اور اَبِیہُو تو اُسی وقت مَر گئے جب اُنہوں نے خُداوند کے حضُور اُوپری آگ گُذرانی تھی۔

62. سو اُن میں سے جِتنے ایک مہِینہ اور اُس سے اُوپر اُوپر کے نرِینہ فرزند گِنے گئے وہ تیئِیس ہزار تھے یہ بنی اِسرائیل کے ساتھ نہیں گِنے گئے کیونکہ اِن کو بنی اِسرائیل کے ساتھ مِیراث نہیں مِلی۔

63. سو مُوسیٰ اور الیِعزر کاہِن نے جِن بنی اِسرائیل کو موآب کے مَیدانوں میں جو یَرد ن کے کنارے کنارے یرِیحُو کے مُقابِل ہیں شُمار کِیا وہ یِہی ہیں۔

64. پر جِن اِسرائیلِیوں کو مُوسیٰ اور ہارُون کاہِن نے دشتِ سِینا میں گِنا تھا اُن میں سے ایک شخص بھی اِن میں نہ تھا۔

65. کیونکہ خُداوند نے اُن کے حق میں کہہ دِیا تھا کہ وہ یقیناً بیابان میں مَر جائیں گے ۔ چُنانچہ اُن میں سے سِوا یفُنّہ کے بیٹے کالِب اور نُون کے بیٹے یشُوع کے ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔