ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

قُضاۃ 17 Urdu Bible Revised Version (URD)

مِیکاہ کے بُت

1. اور افرا ئِیم کے کوہِستانی مُلک کا ایک شخص تھا جِس کا نام مِیکا ہ تھا۔

2. اُس نے اپنی ماں سے کہا چاندی کے وہ گیارہ سَو سِکّے جو تیرے پاس سے لِئے گئے تھے اور جِن کی بابت تُو نے لَعنت بھیجی اور مُجھے بھی یِہی سُنا کر کہا سو دیکھ وہ چاندی میرے پاس ہے ۔ مَیں نے اُس کو لے لِیا تھا ۔اُس کی ماں نے کہا میرے بیٹے کو خُداوند کی طرف سے برکت مِلے۔

3. اور اُس نے چاندی کے وہ گیارہ سَو سِکّے اپنی ماں کو پھیر دِئے ۔ تب اُس کی ماں نے کہا مَیں اِس چاندی کو اپنے بیٹے کی خاطِر اپنے ہاتھ سے خُداوند کے لِئے مُقدّس کِئے دیتی ہُوں تاکہ وہ ایک بُت کُھدا ہُؤا اور ایک ڈھالا ہُؤا بنائے ۔ سو اب مَیں اِس کو تُجھے پھیر دیتی ہُوں۔

4. پر جب اُس نے وہ نقدی اپنی ماں کو پھیر دی تو اُس کی ماں نے چاندی کے دو سَو سِکّے لے کر اُن کو ڈھالنے والے کو دِیا جِس نے اُن سے ایک کُھدا ہُؤا اور ایک ڈھالا ہُؤا بُت بنایا اور وہ مِیکاہ کے گھر میں رہے۔

5. اور اِس شخص مِیکاہ کے ہاں ایک بُت خانہ تھا اور اُس نے ایک افُود اور ترافِیم کو بنوایا اور اپنے بیٹوں میں سے ایک کو مخصُوص کِیا جو اُس کا کاہِن ہُؤا۔

6. اُن دِنوں اِسرا ئیل میں کوئی بادشاہ نہ تھا اور ہر شخص جو کُچھ اُس کی نظر میں اچّھا معلُوم ہوتا وُہی کرتا تھا۔

7. اور بَیت لحم یہُوداہ میں یہُوداہ کے گھرانے کا ایک جوان تھا جو لاوی تھا ۔ یہ وہِیں ٹِکا ہُؤا تھا۔

8. یہ شخص اُس شہر یعنی بَیت لحم یہُوداہ سے نِکلا کہ اَور کہِیں جہاں جگہ مِلے جا ٹِکے ۔ سو وہ سفر کرتا ہُؤا افرا ئیِم کے کوہِستانی مُلک میں مِیکاہ کے گھر آ نِکلا۔

9. اور مِیکاہ نے اُس سے کہا تُو کہاں سے آتا ہے؟اُس نے اُس سے کہا مَیں بَیت لحم یہُوداہ کا ایک لاوی ہُوں اور نِکلا ہُوں کہ جہاں کہِیں جگہ مِلے وہِیں رہُوں۔

10. مِیکاہ نے اُس سے کہا میرے ساتھ رہ جا اور میرا باپ اور کاہِن ہو ۔ مَیں تُجھے چاندی کے دس سِکّے سالانہ اور ایک جوڑا کپڑا اور کھانا دُوں گا ۔ سو وہ لاوی اندر چلا گیا۔

11. اور وہ اُس مَرد کے ساتھ رہنے پر راضی ہُؤا اور وہ جوان اُس کے لِئے اَیسا ہی تھا جَیسا اُس کے اپنے بیٹوں میں سے ایک بیٹا۔

12. اور مِیکاہ نے اُس لاوی کو مخصُوص کِیا اور وہ جوان اُس کا کاہِن بنا اور مِیکاہ کے گھر میں رہنے لگا۔

13. تب مِیکاہ نے کہا مَیں اب جانتا ہُوں کہ خُداوندمیرا بھلا کرے گا کیونکہ ایک لاوی میرا کاہِن ہے۔