ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

قُضاۃ 12 Urdu Bible Revised Version (URD)

اِفتاح اور افرائِیمی

1. تب افرا ئِیم کے لوگ جمع ہو کر شِمال کی طرف گئے اور اِفتاح سے کہنے لگے کہ جب تُو بنی عمُّون سے جنگ کرنے کو گیا تو ہم کو ساتھ چلنے کو کیوں نہ بُلوایا؟ سو ہم تیرے گھر کو تُجھ سمیت جلائیں گے۔

2. اِفتاح نے اُن کو جواب دِیا کہ میرا اور میرے لوگوں کا بڑا جھگڑا بنی عمُّون کے ساتھ ہو رہا تھا اور جب مَیں نے تُم کو بُلوایا تو تُم نے اُن کے ہاتھ سے مُجھے نہ بچایا۔

3. اور جب مَیں نے یہ دیکھا کہ تُم مُجھے نہیں بچاتے تو مَیں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھّی اور بنی عمُّون کے مُقابلہ کو چلا اور خُداوند نے اُن کو میرے ہاتھ میں کر دِیا ۔ پس تُم آج کے دِن مُجھ سے لڑنے کو میرے پاس کیوں چلے آئے؟۔

4. تب اِفتاح سب جِلعادِیوں کو جمع کر کے افرایئمِیوں سے لڑا اور جِلعادِیوں نے افرائیمِیوں کو مار لِیا کیونکہ وہ کہتے تھے کہ تُم جِلعادی افرا ئِیم ہی کے بھگوڑے ہو جو افرایئمِیوں اور منسّیوں کے درمِیان رہتے ہو۔

5. اور جِلعادِیوں نے افرایئمِیوں کا راستہ روکنے کے لِئے یَرد ن کے گھاٹوں کو اپنے قبضہ میں کر لِیا اور جو بھاگا ہُؤا افرائِیمی کہتا کہ مُجھے پار جانے دو تو جِلعادی اُس سے کہتے کہ کیا تُو افرائِیمی ہے؟ اگر وہ جواب دِیتا نہیں۔

6. تو وہ اُس سے کہتے شِبُّلَت تو بول تو وہ سِبُّلَت کہتا کیونکہ اُس سے اُس کا صحِیح تلفُّظ نہیں ہو سکتا تھا ۔ تب وہ اُسے پکڑ کر یَرد ن کے گھاٹوں پر قتل کر دیتے تھے ۔ سو اُس وقت بیالِیس ہزار افرائِیمی قتل ہُوئے۔

7. اور اِفتاح چھ برس تک بنی اِسرائیل کا قاضی رہا ۔ پِھر جِلعادی اِفتاح نے وفات پائی اور جِلعاد کے شہروں میں سے ایک میں دفن ہُؤا۔

اِبصان ، ایلون اور عبدون

8. اُس کے بعد بَیت لحمی اِبصا ن اِسرائیلِیوں کا قاضی ہُؤا۔

9. اُس کے تِیس بیٹے تھے اور تِیس بیٹِیاں اُس نے باہر بیاہ دِیں اور باہر سے اپنے بیٹوں کے لِئے تِیس بیٹِیاں لے آیا ۔ وہ سات برس تک اِسرائیلِیوں کا قاضی رہا۔

10. اور اِبصا ن مَر گیا اور بَیت لحم میں دفن ہُؤا۔

11. اور اُس کے بعد زبُولُونی ایلو ن اِسرا ئیل کا قاضی ہُؤا اور وہ دس برس اِسرا ئیل کا قاضی رہا۔

12. اور زبُولُونی ایلو ن مَر گیا اور ایّالو ن میں جو زبُولُون کے مُلک میں ہے دفن ہُؤا۔

13. اِس کے بعد فِرعاتونی ہِلّیل کا بیٹا عبدو ن اِسرا ئیل کا قاضی ہُؤا۔

14. اور اُس کے چالِیس بیٹے اور تِیس پوتے تھے جو ستّر جوان گدھوں پر سوار ہوتے تھے اور وہ آٹھ برس اِسرائیلِیوں کا قاضی رہا۔

15. اور فِرعاتونی ہِلّیل کا بیٹا عبدو ن مَر گیا اور عمالِیقیوں کے کوہِستانی عِلاقہ میں فِرعاتون میں جو افرا ئِیم کے مُلک میں ہے دفن ہُؤا۔