ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21
  22. 22
  23. 23
  24. 24
  25. 25
  26. 26
  27. 27
  28. 28
  29. 29

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

۱-توارِیخ 6 Urdu Bible Revised Version (URD)

سردار کاہِنوں کا شجرۂ نسب

1. بنی لاوی جَیر سون قِہا ت اور مرار ی ہیں۔

2. اور بنی قِہات عمرا م اور اضہار اور حبرُو ن اور عُزّی ا یل۔

3. اورعمرا م کی اَولاد ۔ ہارُو ن اور مُوسیٰ اور مر یماور بنی ہارُون ۔ ند ب اور ابیہُو الِیعزر اوراِ تمر۔

4. الِیعزر سے فِینحا س پَیدا ہُؤا اور فِینحا س سے ابِیسُو ع پَیدا ہُؤا۔

5. اور ابِیسُو ع سے بُقّی پَیدا ہُؤا اور بُقّی سے عُزّی پَیدا ہُؤا۔

6. اور عُزّی سے زراخیا ہ پَیدا ہُؤا اور زراخیا ہ سے مِرایو ت پَیدا ہُؤا۔

7. مِرایو ت سے امریا ہ پَیدا ہُؤا اور امریا ہ سے اخِیطوب پَیداہُؤا۔

8. اور اخِیطو ب سے صدُو ق پَیدا ہُؤا اور صدُو ق سے اخِیمعض پَیدا ہُؤا۔

9. اور اخِیمعض سے عزر یاہ پَیدا ہُؤا اور عزر یاہ سے یُوحنا ن پَیدا ہُؤا۔

10. اور یُوحنا ن سے عزر یاہ پَیداہُؤا (یہ وہ ہے جو اُس ہَیکل میں جِسے سُلیما ن نے یروشلیِم میں بنایا تھا کاہِن تھا)۔

11. اور عزر یاہ سے امریا ہ پَیدا ہُؤا اور امریا ہ سے اخِیطو ب پَیدا ہُؤا۔

12. اور اخِیطو ب سے صدُو ق پَیدا ہُؤا اور صدُو ق سے سلُوم پَیدا ہُؤا۔

13. اورسلُوم سے خِلقیاہ پَیدا ہُؤا اور خِلقیاہ سے عزریا ہ پَیدا ہُؤا۔

14. اور عزر یاہ سے سِرایا ہ پَیدا ہُؤا اور سِرا یاہ سے یہُو صدق پَیدا ہُؤا۔

15. اور جب خُداوند نے نبُوکد نضر کے ہاتھ سے یہُودا ہ اور یروشلیِم کو جلاوطن کرایا تو یہُوصد ق بھی اسِیر ہو گیا۔

لاوی کی نسل کے دُوسرے افراد

16. بنی لاوی ۔ جیر سوم ۔ قِہا ت اور مِرار ی ہیں۔

17. اور جیر سوم کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ لِبنی اورسِمعی۔

18. اور بنی قِہات عمرا م اور اِضہار اور حبرُو ن اور عُزّی ایل تھے۔

19. مِرار ی کے بیٹے یہ ہیں ۔ محلی اور مُوشی اور لاویوں کے گھرانے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابِق یہ ہیں۔

20. جیر سوم سے اُس کا بیٹا لِبنی ۔ لِبنی کا بیٹا یحت ۔ یحت کا بیٹا زِمّہ۔

21. زِمّہ کا بیٹا یُوآ خ ۔ یُوآ خ کا بیٹا عِیدُو ۔ عِیدُو کا بیٹا زارح ۔ زارح کا بیٹا یتر ی۔

22. بنی قِہات ۔ قِہا ت کا بیٹا عِمّیندا ب ۔ عِمّیندا ب کا بیٹا قورح ۔ قورح کا بیٹا اسِّیر۔

23. اسِّیر کا بیٹا اِلقانہ ۔ اِلقانہ کا بیٹا ابی آسف ۔ابی آسف کا بیٹا اسِّیر۔

24. اِسِّیر کا بیٹا تحت ۔ تحت کا بیٹا اُوری ا یل ۔ اُوری ا یل کا بیٹا عُزّیاہ ۔ عُزّیاہ کا بیٹا ساؤُل۔

25. اور اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ عماسی اور اخیمو ت۔

26. رہا اِلقانہ ۔ سو اِلقانہ کے بیٹے یہ ہیں یعنی اُس کا بیٹا صُو فی ۔ صُو فی کا بیٹا نحت۔

27. نحت کا بیٹا اِلِیاب ۔ اِلِیاب کا بیٹا یرو حام ۔ یرو حام کا بیٹا اِلقانہ۔

28. سمو ئیل کے بیٹوں میں پہلوٹھا یُوا یل دُوسرا ابیا ہ۔

29. بنی مِراری یہ ہیں ۔ محلی ۔محلی کا بیٹا لِبنی ۔ لِبنی کا بیٹا سِمعی ۔ سِمعی کا بیٹا عُزّہ۔

30. عُزّہ کا بیٹا سِمعا ۔سِمعا کا بیٹا حجِیّا ہ ۔ حجِیّاہ کا بیٹا عسا یاہ۔

ہَیکل میں مَوسیقار

31. وہ جِن کو داؤُ دنے صندُوق کے ٹِھکانا پانے کے بعد خُداوند کے گھر میں گانے کے کام پر مُقرّر کِیا یہ ہیں۔

32. اور وہ جب تک سُلیما ن یروشلیِم میں خُداوند کا گھر بنوا نہ چُکا گِیت گا گا کر خَیمۂِ اِجتماع کے مسکن کے سامنے خِدمت کرتے رہے اور اپنی اپنی باری کے مُوافِق اپنے کام پر حاضِر رہتے تھے۔

33. اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں ۔قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیما ن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُوا یل۔

34. بِن اِلقانہ بِن یرو حام ۔ بِن اِلی ایل بن تُوح۔

35. بِن صُو ف بِن اِلقانہ بِن محت بِن عماسی۔

36. بِن اِلقانہ بِن یُوایل بِن عزریا ہ بِن صفنیا ہ۔

37. بِن تحت بِن اِسِّیر بِن ابی آسف بِن قورح۔

38. بِن اِضہار بِن قِہا ت بِن لاو ی بِن اِسرا ئیل۔

39. اور اُس کا بھائی آسف جو اُس کے دہنے کھڑا ہوتا تھا یعنی آسف بِن برکیا ہ بِن سِمعا۔

40. بِن مِیکا ئیل بِن بعسیا ہ بِن ملکیاہ۔

41. بِن اتنی بِن زارح بِن عدایا ہ۔

42. بِن اَیتا ن بِن زِمّہ بِن سِمعی۔

43. بِن یحت بِن جیر سوم بِن لاو ی۔

44. اور بنی مِراری اُن کے بھائی بائیں ہاتھ کھڑے ہوتے تھے یعنی اَیتا ن بِن قِیسی بِن عبد ی بِن مُلو ک۔

45. بِن حسبیا ہ بِن امصِیا ہ بِن خِلقیاہ۔

46. بِن امصی بِن بانی بِن سامر۔

47. بِن محلی بِن مُوشی بِن مِرار ی بِن لاو ی۔

48. اور اُن کے بھائی لاو ی بَیتُ اﷲ کے مسکن کی ساری خِدمت پر مُقرّر تھے۔

ہارُون کی نسل

49. لیکن ہارُو ن اور اُس کے بیٹے سوختنی قُربانی کے مذبح اور بخُور کی قُربان گاہ دونوں پر پاک ترِین مکان کی ساری خِدمت کو انجام دینے اور اِسرا ئیل کے لِئے کفّارہ دینے کے لِئے جَیسا جَیسا خُدا کے بندہ مُوسیٰ نے حُکم کِیا تھا قُربانی چڑھاتے تھے۔

50. اور بنی ہارُو ن یہ ہیں ۔ ہارُو ن کا بیٹا الِیعزر ۔ الِیعزر کا بیٹا فِینحا س ۔ فِینحا س کا بیٹا ابِیسُو ع۔

51. ابِیسُو ع کا بیٹا بُقّی ۔ بُقّی کا بیٹا عُزّی ۔ عُزّی کا بیٹا زراخیا ہ۔

52. زراخیا ہ کا بیٹا مِرایو ت ۔ مِرایو ت کا بیٹا امریا ہ ۔ امریا ہ کا بیٹا اخِیطو ب۔

53. اخِیطو ب کا بیٹا صدُو ق ۔ صدُو ق کا بیٹا اخِیمعض۔

لاویوں کی سکُونت گاہیں

54. اور اُن کی حُدُود میں اُن کی چھاؤنیوں کے مُطابِق اُن کی سکُونت گاہیں یہ ہیں ۔ بنی ہارُون میں سے قِہاتیوں کے خاندانوں کو جِن کا قُرعہ اوّل نِکلا۔

55. اُنہوں نے یہُودا ہ کی زمِین میں حبرُو ن اور اُس کی نواحی کو دِیا۔

56. لیکن اُس شہر کے کھیت اور اُس کے دیہات یفُنّہ کے بیٹے کالِب کو دِئے۔

57. اور بنی ہارُون کو اُنہوں نے پناہ کے شہر دِئے اور حبرُو ن اور لِبناہ بھی اور اُس کی نواحی اور یتِیر اور اِستمُو ع اور اُس کی نواحی۔

58. اور حَیلان اور اُس کی نواحی اور دبِیر اور اُس کی نواحی۔

59. اور عسن اور اُس کی نواحی اور بَیت شمس اور اُس کی نواحی۔

60. اور بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے جِبع اور اُس کی نواحی اور علمت اور اُس کی نواحی اور عنتوت اور اُس کی نواحی ۔ اُن کے گھرانوں کے سب شہر تیرہ تھے۔

61. اور باقی بنی قِہات کو آدھے قبِیلہ یعنی منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے دس شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔

62. اور جیر سوم کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق اِشکار کے قبِیلہ اور آشر کے قبِیلہ اور نفتا لی کے قبِیلہ اور منسّی کے قبِیلہ سے جو بسن میں تھا تیرہ شہر مِلے۔

63. مِرار ی کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق رُوبِن کے قبِیلہ اور جد کے قبِیلہ اور زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔

64. سو بنی اِسرائیل نے لاویوں کو وہ شہر اُن کی نواحی سمیت دِئے۔

65. اور اُنہوں نے بنی یہُوداہ کے قبِیلہ اور بنی شمعُون کے قبِیلہ اور بنی بِنیمِین کے قبِیلہ میں سے یہ شہر جِن کے نام مذکُور ہُوئے قُرعہ ڈال کر دِئے۔

66. اور بنی قِہات کے بعض خاندانوں کے پاس اُن کی سرحدّوں کے شہر افرائِیم کے قبِیلہ میں سے تھے۔

67. اور اُنہوں نے اُن کو پناہ کے شہر دِئے یعنی افرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں سِکم اور اُس کی نواحی اور جزر بھی اور اُس کی نواحی۔

68. اور یُقمعا م اور اُس کی نواحی اور بَیت حَور ون اور اُس کی نواحی۔

69. اور ایّلُو ن اور اُس کی نواحی اور جات رِمّو ن اور اُس کی نواحی دی۔

70. اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سے عانیر اور اُس کی نواحی اور بِلعا م اور اُس کی نواحی بنی قِہات کے باقی خاندان کو مِلی۔

71. بنی جیرسوم کو منسّی کے آدھے قبِیلہ کے خاندان میں سےجولا ن اور اُس کی نواحی بسن میں اور عستارا ت اور اُس کی نواحی۔

72. اور اِشکار کے قبِیلہ میں سے قادِ س اور اُس کی نواحی ۔ دابر ات اور اُس کی نواحی۔

73. اور رامات اور اُس کی نواحی اور عانِیم اور اُس کی نواحی۔

74. اور آشر کے قبِیلہ میں سے مسل اور اُس کی نواحی اور عبدو ن اور اُس کی نواحی۔

75. اور حقُو ق اور اُس کی نواحی اور رحو ب اور اُس کی نواحی۔

76. اور نفتا لی کے قبِیلہ میں سے قادِ س اور اُس کی نواحی گلِیل میں اورحمُّو ن اور اُس کی نواحی اور قریتائم اور اُس کی نواحی مِلی۔

77. باقی لاویوں یعنی بنی مِراری کو زبُولُون کے قبِیلہ میں سےرِمّو ن اور اُس کی نواحی اور تبُور اور اُس کی نواحی۔

78. یریحُو کے نزدِیک یَرد ن کے پار یعنی یَرد ن کی مشرِق کی طرف رُو بِن کے قبِیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُس کی نواحی اور یہصہ اور اُس کی نواحی۔

79. اور قدِیما ت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی۔

80. اور جد کے قبِیلہ میں سے راما ت اور اُس کی نواحی جِلعاد میں اور محنایم اور اُس کی نواحی۔

81. اور حسبو ن اور اُس کی نواحی اور یعزیر اور اُس کی نواحی مِلی۔