ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21
  22. 22
  23. 23
  24. 24
  25. 25
  26. 26
  27. 27
  28. 28
  29. 29

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

۱-توارِیخ 5 Urdu Bible Revised Version (URD)

رُوبِن کی نسل

1. اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا تھا لیکن اِس لِئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بِچَھونے کو ناپاک کِیا تھا اُس کے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرائیل کے بیٹے یُوسُف کی اَولاد کو دِیا گیا تاکہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابِق نہ ہو۔

2. کیونکہ یہُودا ہ اپنے بھائِیوں سے زورآور ہو گیا اور سردار اُسی میں سے نِکلا لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسُف کا ہُؤا)۔

3. سو اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے یہ ہیں ۔ حنُوک اور فلُّو حصرو ن اور کرمی۔

4. یُوایل کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُس کا بیٹا سمعیا ہ ۔ سمعیا ہ کا بیٹا جوُج ۔ جُوج کا بیٹا سِمعی۔

5. سِمعی کا بیٹا مِیکا ہ ۔ مِیکا ہ کا بیٹا رِیایا ہ ۔ رِیا یاہ کا بیٹا بعل۔

6. بعل کا بیٹا بئِیر ہ جِس کو اسُور کا بادشاہ تِلگات پِلناصر اسِیرکر کے لے گیا۔ وہ رُوبِینیوں کا سردار تھا۔

7. اور اُس کے بھائی اپنے اپنے گھرانے کے مُطابِق جب اُن کی اَولاد کا نسب نامہ لِکھا گیا یہ تھے ۔ سردار یعی ایل اور زکرِ یّاہ۔

8. اوربالع بِن عزز بِن سمع بِن یُوایل ۔ وہ عروعیر میں نبُو اور بعل معُون تک۔

9. اور مشرِق کی طرف دریایِ فرات سے بیابان میں داخِل ہونے کی جگہ تک بسا ہُؤا تھا کیونکہ مُلکِ جِلعاد میں اُن کے چَوپائے بُہت بڑھ گئے تھے۔

10. اور ساؤُل کے ایّام میں اُنہوں نے ہاجِریوں سے لڑائی کی جو اُن کے ہاتھ سے قتل ہُوئے اور وہ جِلعاد کے مشرِق کے سارے عِلاقہ میں اُن کے ڈیروں میں بس گئے۔

جد کی نسل

11. اور بنی جد اُن کے مُقابِل مُلکِ بسن میں سلکہ تک بسے ہُوئے تھے۔

12. اوّل یُوایل تھا اور سافم دُوسرا اور یعنَی اور سافط بسن میں تھے۔

13. اور اُن کے آبائی خاندانوں کے بھائی یہ ہیں ۔ مِیکائیل اور مُسلاّ م اور سبعہ اور یُور ی اور یعکا ن اور زِیع اور عِبر ۔ یہ ساتوں۔

14. یہ بنی ابیخیَل بِن حُور ی بِن یارُوآح بِن جِلعاد بِن مِیکائیل بِن یسِیسی بِن یحدُو بِن بُوز تھے۔

15. اخی بِن عبدِیئیل بِن جُونی اِن کے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔

16. اور وہ بسن میں جِلعاد اور اُس کے قصبوں اور شارُو ن کی ساری نواحی میں جہاں تک اُن کی حد تھی بسے ہُوئے تھے۔

17. یہُودا ہ کے بادشاہ یُوتام کے ایّام میں اور اِسرائیل کے بادشاہ یرُبعا م کے ایّام میں اُن سبھوں کے نام اُن کے نسب ناموں کے مُطابِق لِکھے گئے۔

مشرِقی قبِیلوں کی فَوجیں

18. اور بنی رُوبِن اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور تِیر انداز اور جنگ آزمُودہ تھے چوالِیس ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔

19. یہ ہاجرِیوں اور یطُور اور نفِیس اور نود ب سے لڑے۔

20. اور اُن سے مُقابلہ کرنے کے لِئے مدد پائی اور ہاجرِی اور سب جو اُن کے ساتھ تھے اُن کے حوالہ کِئے گئے کیونکہ اُنہوں نے لڑائی میں خُدا سے دُعا کی اور اُن کی دُعا قبُول ہُوئی اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھّا۔

21. اور وہ اُن کی مواشی لے گئے ۔ اُن کے اُونٹوں میں سے پچاس ہزار اور بھیڑ بکریوں میں سے ڈھائی لاکھ اور گدھوں میں سے دو ہزار اور آدمِیوں میں سے ایک لاکھ۔

22. کیونکہ بُہت سے لوگ قتل ہُوئے اِس لِئے کہ جنگ خُدا کی تھی اور وہ اسِیری کے وقت تک اُن کی جگہ بسے رہے۔

مشرِقی منسّی (آدھاقبِیلہ ) کے لوگ

23. اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کے لوگ مُلک میں بسے ۔ وہ بسن سے بعل حرمُو ن اور سنِیر اور حرمُو ن کے پہاڑ تک پَھیل گئے۔

24. اور اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے ۔ عیفر اور یِسعی اور اِلیئیل ۔ عزرئییل یرمیا ہ اور ہُوداویاہ اور یحدایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔

مشرِقی قبِیلوں کی جلاوطنی

25. اور اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کی حُکم عدُولی کی اور جِس مُلک کے باشِندوں کو خُدا نے اُن کے سامنے سے ہلاک کِیا تھا اُن ہی کے دیوتاؤں کی پیرَوی میں اُنہوں نے زِناکاری کی۔

26. تب اِسرائیل کے خُدا نے اسُور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اسُور کے بادشاہ تِلگات پِلنا صر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُن کو یعنی رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اسِیر کر کے لے گئے اور اُن کو خلح اور خابُور اور ہارا اور جَوزا ن کی ندی تک لے آئے ۔ یہ آج کے دِن تک وہِیں ہیں۔