ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21
  22. 22
  23. 23
  24. 24
  25. 25
  26. 26
  27. 27
  28. 28
  29. 29

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

۱-توارِیخ 22 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور داؤُ دنے کہا یِہی خُداوند خُدا کا گھر اور یِہی اِسرا ئیل کی سوختنی قُربانی کا مذبح ہے۔

ہَیکل کی تعمِیرکے لِئے تیّاری

2. اور داؤُ دنے حُکم دِیا کہ اُن پردیسِیوں کو جو اِسرا ئیل کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مُقرّر کِئے کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لِئے پتّھر کاٹ کر گھڑیں۔

3. اور داؤُ دنے دروازوں کے کِواڑوں کی کِیلوں اور قبضوں کے لِئے بُہت سا لوہا اور اِتنا پِیتل کہ تول سے باہِر تھا۔

4. اور دِیودار کے بے شُمار لٹّھے تیّار کِئے کیونکہ صیدانی اور صُوری دیودار کے لٹّھے کثرت سے داؤُ دکے پاس لاتے تھے۔

5. اور داؤُ دنے کہا کہ میرا بیٹا سُلیما ن لڑکا اور ناتجربہ کار ہے اور ضرُور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے لِئے بنایا جائے نِہایت عظِیمُ الشان ہو اور سب مُلکوں میں اُس کا نام اور شُہرت ہو ۔ سو مَیں اُس کے لِئے تیّاری کرُوں گا ۔ چُنانچہ داؤُ دنے اپنے مَرنے سے پہلے بُہت تیّاری کی۔

6. تب اُس نے اپنے بیٹے سُلیما ن کو بُلایا اور اُسے تاکِید کی کہ خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کے لِئے ایک گھر بنائے۔

7. اور داؤُ دنے اپنے بیٹے سُلیما ن سے کہا یہ تو خُود میرے دِل میں تھا کہ خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے ایک گھر بناؤُں۔

8. لیکن خُداوند کا کلام مُجھے پُہنچا کہ تُو نے بُہت خُونریزی کی ہے اور بڑی بڑی لڑائِیاں لڑا ہے۔ سو تُو میرے نام کے لِئے گھر نہ بنانا کیونکہ تُو نے زمِین پر میرے سامنے بُہت خُون بہایا ہے۔

9. دیکھ تُجھ سے ایک بیٹا پَیدا ہو گا ۔ وہ مَردِ صُلح ہو گا اور مَیں اُسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشُوں گا کیونکہ سُلیما ن اُس کا نام ہو گا اور مَیں اُس کے ایّام میں اِسرا ئیل کو امن و امان بخشُوں گا۔

10. وُہی میرے نام کے لِئے ایک گھر بنائے گا ۔ وہ میرا بیٹاہو گا اور مَیں اُس کا باپ ہُوں گا اور مَیں اِسرا ئیل پر اُس کی سلطنت کا تخت ابد تک قائِم رکُھّوں گا۔

11. اب اَے میرے بیٹے خُداوند تیرے ساتھ رہے اور تُو اِقبالمند ہو اور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنا جَیسا اُس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔

12. اب خُداوند تُجھے عقل و دانائی بخشے اور اِسرا ئیل کی بابت تیری ہدایت کرے تاکہ تو خُداوند اپنے خُدا کی شرِیعت کو مانتا رہے۔

13. تب تُو اِقبالمند ہو گا بشرطیکہ تُو اُن آئِین اور احکام پر جو خُداوند نے مُوسیٰ کو اِسرا ئیل کے لِئے دِئے اِحتیاط کر کے عمل کرے ۔ سو ہِمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ ۔ خَوف نہ کر ۔ ہِراسان نہ ہو۔

14. دیکھ مَیں نے مشقّت سے خُداوند کے گھر کے لِئے ایک لاکھ قِنطار سونا اور دس لاکھ قِنطار چاندی اور بے اندازہ پِیتل اور لوہا تیّار کِیا ہے کیونکہ وہ کثرت سے ہے اور لکڑی اور پتّھر بھی مَیں نے تیّار کِئے ہیں اور تُو اُن کو اَور بڑھا سکتا ہے۔

15. اور بُہت سے کارِیگر پتّھر اور لکڑی کے کاٹنے اور تراشنے والے اور سب طرح کے ہُنرمند جو قِسم قِسم کے کام میں ماہِر ہیں تیرے پاس ہیں۔

16. سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے کا کُچھ حِساب نہیں ہے ۔ سو اُٹھ اور کام میں لگ جا اور خُداوند تیرے ساتھ رہے۔

17. اِس کے علاوہ داؤُ دنے اِسرا ئیل کے سب سرداروں کو اپنے بیٹے سُلیما ن کی مدد کا حُکم دِیا اور کہا۔

18. کیا خُداوند تُمہارا خُدا تُمہارے ساتھ نہیں ہے؟ اور کیا اُس نے تُم کو چاروں طرف چَین نہیں دِیا ہے؟ کیونکہ اُس نے اِس مُلک کے باشِندوں کو میرے ہاتھ میں کر دِیا ہے اور مُلک خُداوند اور اُس کے لوگوں کے آگے مغلُوب ہُؤا ہے۔

19. سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مَقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنے گا لے آؤ۔