ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21
  22. 22
  23. 23
  24. 24
  25. 25
  26. 26
  27. 27
  28. 28
  29. 29

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

۱-توارِیخ 11 Urdu Bible Revised Version (URD)

داؤُد اِسرائیل اور یہُود اہ کا بادشاہ بنتا ہے

1. تب سب اِسرائیلی حبرُو ن میں داؤُ دکے پاس جمع ہو کر کہنے لگے دیکھ ہم تیری ہی ہڈّی اور تیرا ہی گوشت ہیں۔

2. اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؤُل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلِیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تُجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسرا ئیل کی گلّہ بانی کرے گا اور تُو ہی میری قَوم اِسرا ئیل کا سردار ہو گا۔

3. غرض اِسرا ئیل کے سب بزُرگ حبرُو ن میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤُ دنے حبرُو ن میں اُن کے ساتھ خُداوند کے حضُور عہد کِیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو اُس نے سموایل کی معرفت فرمایا تھا داؤُ دکو ممسُوح کِیا تاکہ وہ اِسرائیلِیوں کا بادشاہ ہو۔

4. اور داؤُ داور تمام اِسرائیلی یروشلیِم کو گئے (یبُوس یِہی ہے) اور اُس مُلک کے باشِندے یبُوسی وہاں تھے۔

5. اور یبُوس کے باشِندوں نے داؤُ دسے کہا کہ تُو یہاں آنے نہ پائے گا تَو بھی داؤُ دنے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا ۔ یِہی داؤُ دکا شہر ہے۔

6. اور داؤُ دنے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سالار ہو گا اور یُوآب بِن ضرُو یاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔

7. اور داؤُ دقلعہ میں رہنے لگا ۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُس کا نام داؤُ دکا شہر رکھّا۔

8. اور اُس نے شہر کو گِرداگِرد یعنی مِلّو سے لے کر گِردا گِرد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔

9. اور داؤُ دترقّی پر ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُس کے ساتھ تھا۔

داؤُد کے ناموَر سِپاہی

10. اور داؤُ دکے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جِنہوں نے اُس کی سلطنت میں سارے اِسرا ئیل کے ساتھ اُسے تقوِیّت دی تاکہ جَیسا خُداوند نے اِسرا ئیل کے حق میں کہا تھا اُسے بادشاہ بنائیں۔

11. اور داؤُ دکے سُورماؤں کا شُمار یہ ہے یسوبعا م بِن حکمُو نی جو تِیسوں کا سردار تھا ۔ اُس نے تِین سَو پر اپنا بھالا چلایا اور اُن کو ایک ہی وقت میں قتل کِیا۔

12. اُس کے بعد اخوحی دودو کا بیٹا الیِعزر تھا جو اُن تِینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا۔

13. وہ داؤُ دکے ساتھ فسد مّیِم میں تھا جہاں فِلستی جنگ کرنے کو جمع ہُوئے تھے ۔ وہاں زمِین کا ایک قِطعہ جَو سے بھرا ہُؤا تھا اور لوگ فِلستِیوں کے آگے سے بھاگے۔

14. تب اُنہوں نے اُس قِطعہ کے بِیچ میں کھڑے ہو کر اُسے بچایا اور فِلستِیوں کو قتل کِیا اور خُداوند نے بڑی فتح دے کر اُن کو رہائی بخشی۔

15. اور اُن تِیسوں سرداروں میں سے تِین داؤُ دکے ساتھ اُس چٹان پر یعنی عدُلاّم کے مغارہ میں اُتر گئے اور فِلستِیوں کی فَوج رفائِیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی۔

16. اور داؤُ داُس وقت گڑھی میں تھا اور فِلستِیوں کی چَوکی اُس وقت بَیت لحم میں تھی۔

17. اور داؤُ دنے ترس کر کہا اَے کاش کوئی بَیت لحم کے اُس کُنوئیں کا پانی جو پھاٹک کے قرِیب ہے مُجھے پِینے کو دیتا!۔

18. تب وہ تِینوں فِلستِیوں کی صف توڑ کر نِکل گئے اور بَیت لحم کے اُس کُنوئیں میں سے جو پھاٹک کے قرِیب ہے پانی بھر لِیا اور اُسے داؤُ دکے پاس لائے لیکن داؤُ دنے نہ چاہا کہ اُسے پِئے بلکہ اُسے خُداوند کے لِئے تپایا۔

19. اور کہنے لگا کہ خُدا نہ کرے کہ مَیں اَیسا کرُوں ۔ کیا مَیں اِن لوگوں کا خُون پِیُوں جو اپنی جانوں پر کھیلے ہیں؟ کیونکہ وہ جان بازی کر کے اُس کو لائے ہیں ۔ سو اُس نے نہ پِیا پر نہ پِیا ۔ وہ تِینوں سُورما اَیسے اَیسے کام کرتے تھے۔

20. اور یُوآب کا بھائی ابی شے تِینوں کا سردار تھا ۔ اُس نے تِین سَو پر بھالا چلایا اور اُن کو مار ڈالا ۔ وہ اِن تِینوں میں نامی تھا۔

21. یہ اِن تِینوں میں اُن دونوں سے زِیادہ مُعزّز تھا اور اُن کا سردار بنا لیکن اُن پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا۔

22. اور بنایا ہ بِن یہوید ع ایک قبضیئیلی سُورما کا بیٹا تھا جِس نے بڑی بہادُری کے کام کِئے تھے ۔ اُس نے موآ ب کے اری ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کِیا اور جا کر برف کے مَوسم میں ایک گڑھے کے بِیچ ایک شیر کو مارا۔

23. اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قدآور مِصری کو قتل کِیا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتِیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایک لاٹھی لِئے ہُوئے اُس کے پاس گیا اور بھالے کو اُس مِصری کے ہاتھ سے چِھین کر اُسی کے بھالے سے اُس کو قتل کِیا۔

24. یہوید ع کے بیٹے بنایا ہ نے اَیسے اَیسے کام کِئے اور وہ اُن تِینوں سُورماؤں میں نامی تھا۔

25. وہ اُن تِیسوں سے مُعزّز تھا پر پہلے تِینوں کے درجہ کو نہ پُہنچا اور داؤُ دنے اُسے اپنے مُحافِظ سِپاہیوں کا سردار بنایا۔

26. اور لشکروں میں سُورما یہ تھے ۔یُوآ ب کا بھائی عسا ہیلاور بَیت لحمی دودو کا بیٹا الحنا ن۔

27. اورسمّو ت ہروُری۔خلس فلونی۔

28. تقوعی عِقّیِس کا بیٹا عِیرا ۔ابی عزر عنتوتی۔

29. سِبّکی حُوساتی ۔عیلی اخُوحی۔

30. مہری نطُوفاتی ۔حلد بِن بعنہ نطُوفاتی۔

31. بنی بِنیمِین کے جِبعہ کے رِیبی کا بیٹا اِتّی ۔بنایا ہ فرعاتونی۔

32. جعس کی ندیوں کا باشِندہ حُور ی ۔ابی ایل عرباتی۔

33. عزماو ت بحرُومی ۔الیِحبا سعلبُونی۔

34. بنی ہشیم جزُونی ۔ہراری شجی کا بیٹا یُونتن۔

35. اور ہراری سکّا ر کا بیٹا اخی آم ۔الِفال بِن اُور۔

36. حِفر مکِیراتی ۔اخیاہ فلُونی۔

37. حصرُو کرملینغری بِن ازبی۔

38. ناتن کا بھائی یُوایل ۔مِبخار بِن ہاجر ی۔

39. صِلق عمُّونی ۔نَحر ی بیروتی جو یُوآ ب بِن ضرُویا ہ کا سِلاح بردار تھا۔

40. عِیرا اِتری ۔ جریب اِتری۔

41. اُورِ یاہ حتّی ۔زبد بِن اخلی۔

42. سِیزا رُوبِینی کا بیٹا عدِینہ رُوبِینیوں کا ایک سردارجِس کے ساتھ تِیس جوان تھے۔

43. حنان بِن معکہ ۔یُوسفط مِتنی۔

44. عُزّیا عستاراتی ۔خُوتام عروعیری کے بیٹے سماع اور یعی ایل۔

45. یدیع ایل بِن سِمر ی اور اُس کا بھائی یُوخا تِیصی۔

46. الی ایل محاویاور النعم کے بیٹے یریبی اور یُوساو یاہاور یِتمہ موآبی۔

47. الی ایل اور عوبید اور یعسی ایل مضوبائی۔