پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

یسعیا 17:1-4 اردو جیو ورژن (UGV)

1. دمشق شہر کے بارے میں اللہ کا فرمان:”دمشق مٹ جائے گا، ملبے کا ڈھیر ہی رہ جائے گا۔

2. عروعیر کے شہر بھی ویران و سنسان ہو جائیں گے۔ تب ریوڑ ہی اُن کی گلیوں میں چریں گے اور آرام کریں گے۔ کوئی نہیں ہو گا جو اُنہیں بھگائے۔

3. اسرائیل کے قلعہ بند شہر نیست و نابود ہو جائیں گے، اور دمشق کی سلطنت جاتی رہے گی۔ شام کے جو لوگ بچ نکلیں گے اُن کا اور اسرائیل کی شان و شوکت کا ایک ہی انجام ہو گا۔“ یہ ہے رب الافواج کا فرمان۔

4. اُس دن یعقوب کی شان و شوکت کم اور اُس کا موٹا تازہ جسم لاغر ہوتا جائے گا۔

پڑھیں مکمل باب یسعیا 17