ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21
  22. 22
  23. 23
  24. 24

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

یشُوع 13 Urdu Bible Revised Version (URD)

عِلاقہ جِس پر قبضہ کرنا باقی تھا

1. اور یشُوع بُڈّھا اور عُمر رسِیدہ ہُؤا اور خُداوند نے اُس سے کہا کہ تُو بُڈّھا اور عُمر رسِیدہ ہے اور قبضہ کرنے کو ابھی بُہت سا مُلک باقی ہے۔

2. اور وہ مُلک جو باقی ہے سو یہ ہے فلِستیوں کی سب اِقلیم اور سب جسُوری۔

3. سیحور سے جو مِصر کے سامنے ہے شِمال کی طرف عقروُ ن کی حد تک جو کنعانیوں کا گِنا جاتا ہے ۔ فلِستیوں کے پانچ سردار یعنی غزی اور اشدُودی اور اسقلونی اور جاتی اور عقرُونی اور عوّیم بھی۔

4. جو جنُوب کی طرف ہیں اور کنعانیوں کا سارا مُلک اور مغارہ جو صیدانیوں کا ہے ۔ افیق یعنی اموریوں کی سرحد تک۔

5. اور جبلیوں کا مُلک اور مشرِق کی طرف سے بعل جد سے جو کوہِ حرمو ن کے نِیچے ہے حمات کے مدخل تک سارا لُبنا ن۔

6. پِھر لُبنا ن سے مِسرفا ت المائِم تک کوہِستانی مُلک کے سب باشِندے یعنی سب صَیدانی ۔ اُن کو مَیں بنی اِسرائیل کے سامنے سے نِکال ڈالُوں گا ۔ تُو فقط جَیسا مَیں نے تُجھے حُکم دِیا ہے مِیراث کے طَور پر اُسے اِسرائیلیوں کو تقسِیم کر دے۔

7. سو تُو اِس مُلک کو اُن نَو قبِیلوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو مِیراث کے طَور پر بانٹ دے۔

دریائے یَردن کے مشرِق کی سرزمِین کی تقسِیم

8. منسّی کے ساتھ بنی رُوبِن اور بنی جدنے اپنی اپنی مِیراث پا لی تھی جِسے مُوسیٰ نے یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف اُن کو دِیا تھا کیونکہ خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے اُسے اُن ہی کو دِیا تھا یعنی۔

9. عرو عیرسے جو وادیِ ارنو ن کے کنارے واقِع ہے شرُوع کر کے وہ شہر جو وادی کے بِیچ میں ہے اور مِیدبا کا سارا مَیدان دِیبو ن تک۔

10. اور اموریوں کے بادشاہ سِیحو ن کے سب شہر جو حسبو ن میں سلطنت کرتا تھا بنی عمُّون کی سرحد تک۔

11. اور جِلعاد اور جسُوریوں اور معکاتیوں کی نواحی اور سارا کوہِ حرمو ن اور سارا بسن سلکہ تک۔

12. اور عوج جو رفائِیم کی بقِیّہ نسل سے تھا اور عستارا ت اور ادر عی میں حُکمران تھا اُس کا سارا عِلاقہ جو بسن میں تھا کیونکہ مُوسیٰ نے اُن کو مار کر خارِج کر دِیا تھا۔

13. تَو بھی بنی اِسرائیل نے جسُوریوں اور معکاتیوں کو نہیں نِکالا چُنانچہ جسُوری اور معکاتی آج تک اِسرائیلیوں کے درمِیان بسے ہُوئے ہیں۔

14. فقط لاوی کے قبِیلہ کو اُس نے کوئی مِیراث نہیں دی کیونکہ خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی آتشِین قُربانیاں اُس کی مِیراث ہیں جَیسا اُس نے اُس سے کہا تھا۔

علاقہ جو رُوبِن کے قبِیلہ کو دِیا گیا

15. اور مُوسیٰ نے بنی رُوبِن کے قبِیلہ کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق مِیراث دی۔

16. اور اُن کی سرحد یہ تھی یعنی عرو عیر سے جو وادیِ ارنو ن کے کنارے واقِع ہے اور وہ شہر جو وادی کے بِیچ میں ہے اور مِید با کے پاس کا سارا مَیدان۔

17. حسبو ن اور اُس کے سب شہر جو مَیدان میں ہیں ۔ دِیبو ن اور بامات بعل اور بَیت بعل معون۔

18. اور یہصا ہ اور قدیما ت اور مفعت۔

19. اور قریتا ئِم اور سِبماہ اور ضرۃ السحرجو وادی کے کوہ میں ہے۔

20. اور بَیت فغو ر اور پِسگہ کے دامن کی زمِین اور بَیت یسیمو ت۔

21. اور مَیدان کے سب شہر اور اموریوں کے بادشاہ سِیحو ن کا سارا مُلک جو حسبو ن میں سلطنت کرتا تھا جِسے مُوسیٰ نے مِدیان کے رئِیسوں اوی اور رقم اور صُور اور حُور اور رِبع سِیحو ن کے رئِیسوں سمیت جو اُس مُلک میں بستے تھے قتل کِیا تھا۔

22. اور بعور کے بیٹے بلعا م کو بھی جو نجُومی تھا بنی اِسرائیل نے تلوار سے قتل کرکے اُن کے مقتُولوں کے ساتھ مِلا دِیا تھا۔

23. اور یَردن اور اُس کی نواحی بنی رُوبِن کی سرحد تھی ۔ یہی شہر اور اُن کے گاؤں بنی رُوبِن کے گھرانوں کے مُطابِق اُن کی مِیراث ٹھہرے۔

عِلاقہ جو جد کے قبِیلہ کو دیا گیا

24. اور مُوسیٰ نے جد کے قبِیلہ یعنی بنی جد کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق مِیراث دی۔

25. اور اُن کی سرحد یہ تھی ۔ یعزیر اور جِلعاد کے سب شہر اور بنی عمُّون کا آدھا مُلک عرو عیر تک جو ربّہ کے سامنے ہے۔

26. اور حسبو ن سے رامت المصفاہ اور بطُو نیم تک اور محنایِم سے دبِیر کی سرحد تک۔

27. اور وادی میں بَیت ہار م اور بَیت نِمر ہ اور سُکّا ت اور صفون یعنی حسبو ن کے بادشاہ سِیحو ن کی اقلِیم کا باقی حِصّہ اور یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف کِنّر ت کی جِھیل کے اُس سِرے تک یَردن اور اُس کی ساری نواحی۔

28. یہی شہر اور اِن کے گاؤں بنی جد کے گھرانوں کے مُطابِق اُن کی مِیراث ٹھہرے۔

مشرِق میں وہ عِلاقہ جو منسّی کے قبِیلہ کو دِیا گیا

29. اور مُوسیٰ نے منسّی کے آدھے قبِیلہ کو بھی مِیراث دی ۔ یہ بنی منسّی کے گھرانوں کے مُطابِق اُن کے آدھے قبِیلہ کے لِئے تھی۔

30. اور اُن کی سرحد یہ تھی ۔ محنایِم سے لے کر سارا بسن اور بسن کے بادشاہ عوج کی تمام اقلِیم اور یائِیر کے سب قصبے جو بسن میں ہیں وہ ساٹھ شہر ہیں۔

31. اور آدھا جِلعا د اور عستارا ت اور ادر عی جو بسن کے بادشاہ عوج کے شہر تھے یہ منسّی کے بیٹے مکِیر کی اَولاد کو مِلے یعنی مکِیر کی اَولاد کے آدھے آدمِیوں کو اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یہ مِلے۔

32. یِہی وہ حِصّے ہیں جِن کو مُوسیٰ نے یرِیحُو کے پاس موآ ب کے مَیدانوں میں یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف مِیراث کے طَور پر تقسِیم کِیا۔

33. لیکن لاوی کے قبِیلہ کو مُوسیٰ نے کوئی مِیراث نہیں دی کیونکہ خُداوند اِسرا ئیل کا خُدا اُن کی مِیراث ہے جَیسا اُس نے اُن سے خُود کہا۔