ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

صفنیاہ 1 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند کا کلام جو شاہِ یہُودا ہ یُوسیا ہ بِن آمُو ن کے ایّام میں صفنیا ہ بِن کُو شی بِن جدلیا ہ بِن امریا ہ بِن حِزقیاہ پر نازِل ہُؤا۔

خُداوندکے قہر و غضب کا دِن

2. خُداوند فرماتا ہے مَیں رُویِ زمِین سے سب کُچھ بِالکُل نیست کرُوں گا۔

3. اِنسان اور حَیوان کو نیست کرُوں گا ۔ ہوا کے پرِندوں اور سمُندر کی مچھلیوں کو اور شرِیروں اور اُن کے بُتوں کو نیست کرُوں گا اور اِنسان کو رُویِ زمِین سے فنا کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔

4. مَیں یہُودا ہ پر اور یروشلیِم کے سب باشِندوں پر ہاتھ چلاؤُں گا اور اِس مکان میں سے بعل کے بقِیّہ کو اور کمارِیم کے نام کو پُجارِیوں سمیت نیست کرُوں گا۔

5. اور اُن کو بھی جو کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلک کی پرستِش کرتے ہیں اور اُن کو جو خُداوند کی عِبادت کا عہد کرتے ہیں لیکن مِلکُوم کی قَسم کھا تے ہیں۔

6. اور اُن کو بھی جو خُداوند سے برگشتہ ہو کر نہ اُس کے طالِب ہُوئے اور نہ اُنہوں نے اُس سے مشورَت لی۔

7. تُم خُداوند خُدا کے حضُور خاموش رہو کیونکہ خُداوند کا دِن نزدِیک ہے اور اُس نے ذبِیحہ تیّار کِیا ہے اور اپنے مِہمانوں کو مخصُوص کِیا ہے۔

8. اور خُداوند کے ذبِیحہ کے دِن یُوں ہو گا کہ مَیں اُمرا اور شاہزادوں کو اور اُن سب کو جو اجنبیوں کی پوشاک پہِنتے ہیں سزا دُوں گا۔

9. مَیں اُسی روز اُن سب کو جو لوگوں کے گھروں میں گُھس کر اپنے آقا کے گھر کو لُوٹ اور مکر سے بھرتے ہیں سزا دُوں گا۔

10. اور خُداوند فرماتا ہے اُسی روز مچھلی پھاٹک سے رونے کی آواز اور مِشنہ سے ماتم کی اور ٹِیلوں پر سے بڑے غَوغا کی صدا اُٹھے گی۔

11. اَے مکتِیس کے رہنے والو! ماتم کرو کیونکہ سب سَوداگر مارے گئے ۔ جو چاندی سے لدے تھے سب ہلاک ہُوئے۔

12. پِھر مَیں چراغ لے کر یروشلیِم میں تلاش کرُوں گا اور جِتنے اپنی تلچھٹ پر جم گئے ہیں اور دِل میں کہتے ہیں کہ خُداوند سزا و جزا نہ دے گا اُن کو سزا دُوں گا۔

13. تب اُن کا مال لُٹ جائے گا اور اُن کے گھر اُجڑ جائیں گے ۔ وہ گھر تو بنائیں گے پر اُن میں بُود و باش نہ کریں گے اور تاکِستان لگائیں گے پر اُن کی مَے نہ پِئیں گے۔

14. خُداوند کا روزِ عظِیم قرِیب ہے ہاں وہ نزدِیک آ گیا۔ وہ آ پُہنچا! سُنو! خُداوند کے دِن کا شور! زبردست آدمی پُھوٹ پُھوٹ کر روئے گا۔

15. وہ دِن قہر کا دِن ہے ۔ دُکھ اور رنج کا دِن۔ وِیرانی اور خرابی کا دِن ۔ تارِیکی اور اُداسی کا دِن۔ ا بر اور تِیرگی کا دِن۔

16. حصِین شہروں اور اُونچے بُرجوں کے خِلاف نرسِنگے اور جنگی للکار کا دِن۔

17. اور مَیں بنی آدم پر مُصِیبت لاؤُں گا یہاں تک کہ وہ اندھوں کی مانِند چلیں گے کیونکہ وہ خُداوند کے گُنہگار ہُوئے ۔ اُن کا خُون دُھول کی طرح گِرایا جائے گا اور اُن کا گوشت نجاست کی مانِند۔

18. خُداوند کے قہر کے دِن اُن کا سونا چاندی اُن کو بچا نہ سکے گا بلکہ تمام مُلک کو اُس کی غَیرت کی آگ کھا جائے گی کیونکہ وہ یک لخت مُلک کے سب باشِندوں کو تمام کر ڈالے گا۔ تَوبہ کے لِئے دلِیل