ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

حبقُّوق 3 Urdu Bible Revised Version (URD)

حبقُّوق کی دُعا

1. شِگایُونو ت کے سُر پر حبقُّوق نبی کی دُعا۔:-

2. اَے خُداوند مَیں نے تیری شُہرت سُنیاور ڈر گیا۔اَے خُداوند اِسی زمانہ میں اپنے کام کو بحال کر۔اِسی زمانہ میں اُس کو ظاہِر کر۔قہر کے وقت رحم کو یاد فرما۔

3. خُدا تیمان سے آیااور قُدُّوس کوہِ فارا ن سے ۔سِلاہاُس کا جلال آسمان پر چھا گیااور زمِین اُس کی حمد سے معمُور ہو گئی۔

4. اُس کی جگمگاہٹ نُور کی مانِند تھی۔اُس کے ہاتھ سے کِرنیں نِکلتی تھِیںاور اِس میں اُس کی قُدرت نِہاں تھی۔

5. وبا اُس کے آگے آگے چلتی تھیاور آتِشی تِیر اُس کے قدموں سے نِکلتے تھے۔

6. وہ کھڑا ہُؤا اور زمِین تھرّا گئی۔اُس نے نِگاہ کی اور قَومیں پراگندہ ہو گئِیں۔ازلی پہاڑ پارہ پارہ ہو گئے۔قدِیم ٹِیلے جُھک گئے ۔اُس کی راہیں ازلی ہیں۔

7. مَیں نے کُوشن کے خَیموں کو مُصِیبت میں دیکھا۔مُلکِ مِدیا ن کے پردے ہِل گئے۔

8. اَے خُداوند! کیا تُو ندیوں سے بیزارتھا؟کیا تیرا قہر دریاؤں پرتھا؟کیا تیرا غضب سمُندر پرتھاکہ تُو اپنے گھوڑوں اور فتح یاب رتھوں پرسوارہُؤا؟

9. تیری کمان غِلاف سے نِکالی گئی۔تیرا عہد قبائِل کے ساتھ اُستوار تھا ۔ سِلاہتُو نے زمِین کو ندیوں سے چِیر ڈالا۔

10. پہاڑ تُجھے دیکھ کر کانپ گئے۔سَیلاب گُذر گئے۔سمُندر سے شوراُٹھااور مَوجیں بُلند ہُوئِیں۔

11. تیرے اُڑنے والے تِیروں کی رَوشنی سےتیرے چمکِیلے بھالے کی جھلک سےآفتاب و مہتاب اپنے بُرجوں میں ٹھہر گئے۔

12. تُو غضبناک ہو کر مُلک میں سے گُذرا۔تُو نے قہر سے قَوموں کو پایمال کِیا ۔

13. تُو اپنے لوگوں کی نجات کی خاطِر نِکلا۔ہاں اپنے ممسُوح کی نجات کی خاطِر۔تُو نے شرِیر کے گھر کی چھت گِرادیاور اُس کی بُنیاد بِالکُل کھود ڈالی ۔سِلاہ

14. تُو نے اُسی کے لٹھ سے اُس کے بہادُروں کےسر پھوڑے ۔وہ مُجھے پراگندہ کرنے کو گِردباد کی طرح آئےوہ غرِیبوں کو تنہائی میں نِگل جانے پر خُوش تھے ۔

15. تُو اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر سمُندر سےہاں بڑے سَیلاب سے پار ہو گیا۔

16. مَیں نے سُنا اور میرا دِل دہل گیا۔اُس شور کے سبب سے میرے ہونٹ ہِلنے لگے ۔میری ہڈِّیاں بوسِیدہ ہوگئِیںاور مَیں کھڑے کھڑے کانپنے لگالیکن مَیں صبر سے اُن کے بُرے دِن کامُنتظِرہُوںجو اِکٹّھے ہو کر ہم پر حملہ کرتے ہیں۔

17. اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولےاور تاک میں پَھل نہ لگےاور زَیتُو ن کا حاصِل ضائِع ہوجائےاور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہواور بھیڑخانہ سے بھیڑیں جاتی رہیںاور طویلوں میں مویشی نہ ہوں

18. تَو بھی مَیں خُداوند سے خُوش رہُوں گااور اپنے نجات بخش خُدا سے خُوش وقتہُوں گا۔

19. خُداوند خُدا میری توانائی ہے۔ وہ میرے پاؤں ہرنی کے سے بنا دیتا ہےاور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں چلاتا ہے۔(مِیر مُغنّی کے لِئے میرے تاردار سازوں کے ساتھ)