پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

یسعیا 4:4-6 اردو جیو ورژن (UGV)

4. رب صیون کی فضلہ سے لت پت بیٹیوں کو دھو کر پاک صاف کرے گا، وہ عدالت اور تباہی کی روح سے یروشلم کی خوں ریزی کے دھبے دُور کر دے گا۔

5. پھر رب ہونے دے گا کہ دن کو بادل صیون کے پورے پہاڑ اور اُس پر جمع ہونے والوں پر سایہ ڈالے جبکہ رات کو دھواں اور دہکتی آگ کی چمک دمک اُس پر چھائی رہے۔ یوں اُس پورے شاندار علاقے پر سائبان ہو گا

6. جو اُسے جُھلستی دھوپ سے محفوظ رکھے گا اور طوفان اور بارش سے پناہ دے گا۔

پڑھیں مکمل باب یسعیا 4