ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9
  10. 10
  11. 11
  12. 12
  13. 13
  14. 14
  15. 15
  16. 16
  17. 17
  18. 18
  19. 19
  20. 20
  21. 21
  22. 22
  23. 23
  24. 24
  25. 25
  26. 26
  27. 27
  28. 28
  29. 29
  30. 30
  31. 31
  32. 32
  33. 33
  34. 34
  35. 35
  36. 36

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

۲- توارِیخ 8 Urdu Bible Revised Version (URD)

سُلیما ن کی کارگُزاریاں

1. اور بِیس برس کے آخِر میں جِن میں سُلیما ن نے خُداوند کا گھر اور اپنا گھر بنایا تھا یُوں ہُؤا کہ۔

2. سُلیما ن نے اُن شہروں کو جو حُورا م نے سُلیما ن کو دِئے تھے پِھر تعمِیر کِیا اور بنی اِسرائیل کو وہاں بسایا۔

3. اور سُلیما ن حمات ضوبا ہ کو جا کر اُس پر غالِب ہُؤا۔

4. اور اُس نے بیابان میں تدمُور کو بنایا اور خزانہ کے سب شہروں کو بھی جو اُس نے حمات میں بنائے تھے۔

5. اور اُس نے اُوپر کے بَیت حورو ن اور نِیچے کے بَیت حورو ن کو بنایا جو دِیواروں اور پھاٹکوں اور اڑبنگوں سے مضبُوط کِئے ہُوئے شہر تھے۔

6. اور بعلت اور خزانہ کے سب شہر جو سُلیما ن کے تھے اور رتھوں کے سب شہر اور سواروں کے شہر اور جو کُچھ سُلیما ن چاہتا تھا کہ یروشلیِم اور لُبنا ن اور اپنی مملکت کی ساری سرزمِین میں بنائے وہ سب بنایا۔

7. اور وہ سب لوگ جو حِتّیوں اور اموریوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبُوسیوں میں سے باقی رہ گئے تھے اور اِسرائیلی نہ تھے۔

8. اُن ہی کی اَولاد جو اُن کے بعد مُلک میں باقی رہ گئی تھی جِسے بنی اِسرائیل نے نابُود نہیں کِیا اُسی میں سے سُلیما ن نے بیگاری مُقرّر کِئے جَیسا آج کے دِن ہے۔

9. پر سُلیما ن نے اپنے کام کے لِئے بنی اِسرائیل میں سے کِسی کو غُلام نہ بنایا بلکہ وہ جنگی مَرد اور اُس کے لشکروں کے سردار اور اُس کے رتھوں اور سواروں پر حُکمران تھے۔

10. اور سُلیما ن بادشاہ کے خاص مَنصبدار جو لوگوں پر حُکومت کرتے تھے دو سَو پچاس تھے۔

11. اور سُلیما ن فرعو ن کی بیٹی کو داؤُد کے شہر سے اُس گھر میں جو اُس کے لِئے بنایا تھا لے آیا کیونکہ اُس نے کہا کہ میری بِیوی اِسرائیل کے بادشاہ داؤُد کے گھر میں نہیں رہے گی کیونکہ وہ مقام مُقدّس ہیں جِن میں خُداوند کا صندُوق آ گیا ہے۔

12. تب سُلیما ن خُداوند کے لِئے خُداوند کے اُس مذبح پر جِس کو اُس نے اُسارے کے سامنے بنایا تھا سوختنی قُربانیاں چڑھانے لگا۔

13. وہ ہر روز کے فرض کے مُطابِق جَیسا مُوسیٰ نے حُکم دِیا تھا سبتوں اور نئے چاندوں اور سال میں تِین بار مُقرّرہ عِیدوں یعنی فطِیری روٹی کی عِید اور ہفتوں کی عِید اور خَیموں کی عِید پر قُربانی کرتا تھا۔

14. اور اُس نے اپنے باپ داؤُد کے حُکم کے مُوافِق کاہِنوں کے فرِیقوں کو ہر روز کے فرض کے مُطابِق اُن کے کام پر اور لاویوں کو اُن کی خِدمت پر مُقرّر کِیا تاکہ وہ کاہِنوں کے رُوبرُو حمد اور خِدمت کریں اور دربانوں کو بھی اُن کے فرِیقوں کے مُطابِق ہر پھاٹک پر مُقرّر کِیا کیونکہ مَردِ خُدا داؤُد نے اَیسا ہی حُکم دِیا تھا۔

15. اور وہ بادشاہ کے حُکم سے جو اُس نے کاہِنوں اور لاویوں کو کِسی بات کی نِسبت یا خزانوں کے حق میں دِیا تھا باہر نہ ہُوئے۔

16. اور سُلیما ن کا سارا کام خُداوند کے گھر کی بُنیاد ڈالنے کے دِن سے اُس کے تیّار ہونے تک تمام ہُؤا اور خُداوند کا گھر پُورا بن گیا۔

17. تب سُلیما ن عصُیون جا بر اور ایلُو ت کو گیا جو مُلکِ ادُو م میں سمُندر کے کنارے ہیں۔

18. اور حُورا م نے اپنے نَوکروں کے ہاتھ سے جہازوں اور ملاّحوں کو جو سمُندر سے واقِف تھے اُس کے پاس بھیجا اور وہ سُلیما ن کے مُلازِموں کے ساتھ اوفِیر میں آئے اور وہاں سے ساڑھے چار سَو قِنطار سونا لے کر سُلیما ن بادشاہ کے پاس لائے۔