ابواب

  1. 1
  2. 2
  3. 3
  4. 4
  5. 5
  6. 6
  7. 7
  8. 8
  9. 9

پرانے عہد نامہ

نئے عہد نامہ

عامُوس 9 Urdu Bible Revised Version (URD)

خُداوند کا قہر و غضب

1. مَیں نے خُداوند کو مذبح کے پاس کھڑے دیکھا اور اُس نے فرمایا سُتُونوں کے سر پر مار تاکہ آستانے ہِل جائیں اور اُن سب کے سروں پر اُن کو پارہ پارہ کر دے اور اُن کے بقِیّہ کو مَیں تلوار سے قتل کرُوں گا ۔ اُن میں سے ایک بھی بھاگ نہ سکے گا ۔ اُن میں سے ایک بھی بچ نہ نِکلے گا۔

2. اگر وہ پاتال میں گُھس جائیں تو میرا ہاتھ وہاں سے اُن کو کھینچ نِکالے گا اور اگر آسمان پر چڑھ جائیں تومَیں وہاں سے اُن کو اُتار لاؤُں گا۔

3. اگر وہ کوہِ کَرمِل کی چوٹی پر جا چُھپیں تو مَیں اُن کووہاں سے ڈُھونڈ نِکالُوں گا اور اگر سمُندر کی تہ میں میری نظر سے غائِب ہو جائیں تو مَیں وہاں سانپ کو حُکم کرُوں گا اور وہ اُن کو کاٹے گا۔

4. اور اگر دُشمن اُن کو اسِیر کر کے لے جائیں تو وہاں تلوار کو حُکم کرُوں گا اور وہ اُن کو قتل کرے گی اور مَیں اُن کی بھلائی کے لِئے نہیں بلکہ بُرائی کے لِئے اُن پر نِگاہ رکُھّوں گا۔

5. کیونکہ خُداوند ربُّ الافواج وہ ہے کہ اگر زمِینکوچُھو دےتو وہ گُداز ہو جائےاور اُس کی سب معمُوری ماتم کرے ۔وہ بِالکُل دریایِ نِیل کی طرح اُٹھے اور رودِمِصرکی طرح پِھر سُکڑ جائے۔

6. وُہی آسمان پر اپنے بالاخانے تعمِیر کرتا ہے ۔اُسی نے زمِین پر اپنے گُنبد کی بُنیاد رکھّی ہے ۔وہ سمُندرکے پانی کو بُلا کررُویِ زمِین پر پَھیلا دیتا ہے ۔اُسی کا نام خُداوند ہے۔

7. خُداوند فرماتا ہے اَے بنی اِسرائیل! کیا تُم میرے لِئے اہِلِ کُوش کی اَولاد کی مانِند نہیں ہو؟ کیا مَیں اِسرائیل کو مُلکِ مِصر سے اور فلِستِیوں کو کفتُور سے اور ارامیوں کو قِیر سے نہیں نِکال لایا ہُوں؟۔

8. دیکھو خُداوند خُدا کی آنکھیں اِس گُنہگار مملکت پرلگی ہیں ۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُسے رُویِ زمِین سے نیست و نابُود کر دُوں گا مگر یعقوُ ب کے گھرانے کو بِالکُل نابُود نہ کرُوں گا۔

9. کیونکہ دیکھو مَیں حُکم کرُوں گا اور بنی اِسرائیل کو سب قَوموں میں جَیسے چھلنی سے چھانتے ہیں چھانُوں گااور ایک دانہ بھی زمِین پر گِرنے نہ پائے گا۔

10. میری اُمّت کے سب گُنہگار لوگ جو کہتے ہیں کہ ہم پر نہ پِیچھے سے آفت آئے گی اور نہ آگے سے تلوار سے مارے جائیں گے۔

مُستقبِل میں اِسرا ئیل کی بحالی

11. مَیں اُس روز داؤُد کے گِرے ہُوئے مسکن کو کھڑا کرکے اُس کے رخنوں کو بند کرُوں گا اور اُس کے کھنڈر کی مرمّت کر کے اُسے پہلے کی طرح تعمِیر کرُوں گا۔

12. تاکہ وہ ادُو م کے بقِیّہ اور اُن سب قَوموں پر جو میرے نام سے کہلاتی ہیں قابِض ہوں اِس کو وقُوع میں لانے والا خُداوند فرماتا ہے۔

13. دیکھو وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہجوتنے والا کاٹنے والے کواور انگُور کُچلنے والا بونے والے کو جا لے گااور پہاڑوں سے نئی مَے ٹپکے گی اورسب ٹِیلے گُداز ہوں گے۔

14. اور مَیں بنی اِسرائیل اپنے لوگوں کو اسِیری سےواپس لاؤُں گا ۔وہ اُجڑے شہروں کو تعمِیر کر کے اُن میں بُود و باشکریں گےاور تاکِستان لگا کر اُن کی مَے پِئیں گے۔وہ باغ لگائیں گے اور اُن کے پَھل کھائیں گے۔